پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی بیٹی اور پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

 انیتا کریم نے انفنیٹ چیمپئن شپ ایونٹ میں 52 کلوگرام کیٹیگری کا ٹائٹل جیت کر پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ اپنے نام کی۔فائنل مقابلے میں انیتا کریم نے ایرانی فائٹر پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے شاندار فتح حاصل کی۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے پہچانی جا چکی ہیں۔

انفنیٹ چیمپئن شپ پاکستان بھر کے ابھرتے ہوئے فائٹرز کو پیشہ وارانہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس فتح کے بعد سپورٹس مبصرین کا کہنا ہے کہ انیتا کریم کی کامیابی نوجوان خواتین کو مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔