گوادر پورٹ پر مئی 2026 کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمد، ایم وی شو لانگ نے تاریخ رقم کر دی

گوادر پورٹ پر مئی 2026 کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمد، ایم وی شو لانگ نے تاریخ رقم کر دی

گوادر پورٹ پر مئی 2026 کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی شو لانگ کی آمد ہوئی ہے۔

 یہ جہاز مئی 2026 میں گوادر پورٹ پر پہنچنے والا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ہے۔ جہاز میں تقریباً 16,077 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو موجود ہے، جس میں 13 ہزار سے زائد پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی آلات اور پائپس شامل ہیں۔ اصل میں یہ سامان کویت کے لیے روانہ کیا گیا تھا، مگر آبنائے ہرمز کے حالیہ بحری حالات کے سبب اسے گوادر پورٹ پر ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، نورالحق بلوچ کے مطابق، اپریل 2026 میں چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق، جی پی اے کے ترجمان جمیل قاسم نے بتایا کہ یہ ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافے کا مظہر ہے، اور گوادر پورٹ علاقائی سطح پر اہمیت حاصل کر رہا ہے کیونکہ یہ متبادل تجارتی روٹس کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائیورٹ ہونے والے جہازوں کے لیے برتھنگ اور کارگو ہینڈلنگ کا عمل مؤثر طریقے سے جاری ہے۔