پنجاب حکومت کی بڑی سہولت، شہری گھر بیٹھے مشترکہ زمین کی تقسیم کی درخواست دے سکیں گے

پنجاب حکومت کی بڑی سہولت، شہری گھر بیٹھے مشترکہ زمین کی تقسیم کی درخواست دے سکیں گے

پنجاب حکومت نے شہریوں کو اپنی زمین کا خودمختار مالک بنانے کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی ہے۔

 پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (PULSE) کے تحت مشترکہ زمین کی تقسیم کے عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی اراضی کی بروقت تقسیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔پی یو ایل ایس ای کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ اراضی کی تقسیم کا عمل اب بالکل مفت اور نہایت آسان طریقے سے مکمل کیا جا سکتا ہے، جس سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

محکمے کے مطابق اس اقدام کے تحت اب تک 55 ہزار 24 خواتین اپنی زمین کی خودمختار مالک بن چکی ہیں، جو اس منصوبے کی کامیابی اور افادیت کا واضح ثبوت ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ درخواست اسی صورت میں قابلِ قبول ہوگی جب درخواست دہندہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر فردِ ملکیت میں درج مالک کے نام سے مطابقت رکھتا ہو۔