چین نے چاند پر وقت کیلئے تیز چلنے والی گھڑی تیار کرلی

بیجنگ(آئی این پی )چین کے محققین نے چاند کے لئے  دنیا کا پہلا ٹائم کیپنگ سافٹ ویئر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد چاند پر نیویگیشن اور لینڈنگ کے عمل کو زیادہ درست بنانا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ قدم اسلئے   بھی ضروری ہوا کیونکہ دنیا بھر میں چاند کے مشنز اور تحقیق کی دوڑ تیز ہو رہی ہے اور مستقبل میں وہاں زیادہ خلائی گاڑیاں اور سرگرمیاں متوقع ہیں۔چاند پر گھڑیاں زمین کے مقابلے میں تھوڑی تیز چلتی ہیں کیونکہ وہاں کششِ ثقل کم ہے، جس کی وجہ سے روزانہ تقریبا 56 ملیئنتھ سیکنڈ کا فرق پڑتا ہے۔ اگرچہ یہ فرق بہت چھوٹا ہے، لیکن وقت کے ساتھ جمع ہو کر زمین کے وقت کو چاند کے لیے غیر قابل اعتماد بنا دیتا ہے، جس سے نیویگیشن اور لینڈنگ کے عمل میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں