واشنگٹن (آئی این پی )کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے بیک وقت اڑنے اور چلنے والے ڈرونز تیار کرلیے ۔ماہرین نے ان ڈرونز کو اسکیٹ بورڈ پر چلانے، سلیک لائن پر چلانے، یا کھیل یا بگاڑ کی صورت میں منڈلانے کے قابل بنایا گیا ہے ۔ماہرین نے سب سے پہلے LEO نامی دو ٹانگوں والا ایک بائی پیڈل روبوٹ ڈرون متعارف کرایا۔ یہ پروپیلرز کی مدد سے اپنے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے چل بھی سکتا ہے اور منڈلا بھی سکتا ہے اسی طرح ان میں سے ایک RAVEN نامی فکسڈوِنگ فلائیروٹ ڈرون ہے جس میں پرندوں جیسی ٹانگیں لگی ہیں۔ یہ غیرشفاف زمین پر چل سکتا ہے، رکاوٹیں عبور کر سکتا ہے، اور معمولی جمپ کے ذریعے اڑ سکتا ہے۔تیسرے نمبر پر آٹھ کواڈکاپٹرز ہیں۔ یہ ڈرونز ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نہ صرف اڑ سکتے ہیں بل کہ زمین پر ڈرائیو بھی کر سکتے ہیں۔