چین میں ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی ٹرین کی تیاری کا آغاز

بیجنگ(آئی این پی )چین کی جانب سے ایک ایسی تیز رفتار ٹرین بنانے کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے جو ہوائی جہاز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے نئے منصوبے میں بنائی جانے والی ٹرین 621 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی ریلوے ٹرین کی تیاری میں میگلیو(مقناطیسی لیویٹیشن) کا استعمال کیا جائے گا جیسا کہ دنیا بھر میں دیگر تیز رفتار ٹرینیں کرتی ہیں۔ لیکن یہ اب تک بنی کسی بھی ٹرین سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہوگی جس کا انجن انتہائی طاقتور ہوگا۔اس وقت دنیا کی تیز ترین ٹرین شنگھائی میگلیو ہے جو 285 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔