2030 تک 0 فیصد قابل تجدید توانائی کا ہدف مقرر،رومینہ خورشید عالم

ابوظہبی(آئی این پی ) پاکستان نے  تیز رفتاری سے صاف، پائیدار توانائی کے ذرائع کی طرف منتقل  ہونے کے پیش نظر   2030 تک اپنے توانائی کے شعبے میں 60 فیصد قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا  ۔یہ بات وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے ابوظہبی میں 16ویں بین الاقوامی ایجنسی برائے قابل تجدید توانائی(ارینا) کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے  بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی کل بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 53 فیصد رہا جو ایک ریکارڈ ہے۔رومینہ خورشید عالم نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا ذکر کیا جسے دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے سولر مارکیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے