بھارتی فاسٹ بائولر گرنور برار ایک بار پھر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)بھارتی فاسٹ بائولر گرنور برار آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں جارحانہ جشن منانے پر گرنور برار کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں باضابطہ سرزنش اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔ یہ واقعہ 13 نومبر کو مائونٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا جب گرنور برار نے اننگز کے 12ویں اوور کے اختتام پر اوپنر ٹم سائیفرٹ کو آٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا۔ آئی سی سی کے مطابق بھارتی بائولر کا انداز آٹ ہونے والے بیٹر کے لیے توہین آمیز محسوس ہوسکتا تھا اور اس سے مخالف کھلاڑی اشتعال میں بھی آسکتا تھا۔ گرنور برار کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا جو کسی بیٹر کو آٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان، اشاروں یا رویے سے متعلق ہے۔ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔واضح رہے کہ 25 سالہ بھارتی فاسٹ بائولر کے لیے یہ رواں سال دوسری تادیبی کارروائی ہے۔