بحری اڈہ چین، بنگلہ دیش اور پاکستان پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کیا جائیگا: سینیٹر محمد عبدالقادر
کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے بھارت نے خلیجِ بنگال کے شمالی حصے میں مغربی بنگال کے ہلدیہ میں ایک نیا بحری اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد خطے کے بدلتے جیوسٹریٹجک منظرنامے میں اپنی مانیٹرنگ صلاحیت کو بڑھانا ہے، خاص طور پر چین، بنگلہ دیش اور پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے یہ بحری اڈہ عارضی طور پر 100 سے زائد افسران اور عملے کے ساتھ فعال ہوگا جہاں بنیادی طور پر تیز رفتار جنگی کرافٹس جیسے فاسٹ انٹرسیپٹر کرافٹس اور نیو واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک کرافٹس تعینات ہوں گے جو ساحلی نگرانی، سمندری سرحدی دفاع اور تیز ردعمل کی صلاحیت فراہم کریں گے۔