خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی

 نئی دہلی (آئی این پی )خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح 6بج کر 10منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔