ایک گھنٹے میں تقرری لیٹر ‘بھرتی کے نئے نظام کے تحت امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا
امیدواروں کی قابلیت اور اہلیت کی شفاف انداز میں جانچ کی جائے گی :وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بیان
کوئٹہ (یواین پی) صوبہ بلوچستان میں سرکاری اسامیوں پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کرتے ہوئے صرف ایک گھنٹے میں کامیاب امیدواروں کو تقرری لیٹر دینے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام سے کیے وعدے کے تحت صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیاد پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا تاکہ میرٹ پر مبنی تقرریوں کو یقینی بنایا جا سکے، یہ اقدام کرپشن کے خاتمے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سے کیا گیا پہلا اور دوٹوک وعدہ یہی تھا کہ صوبے میں نہ سرکاری نوکریاں بیچی جائیں گی اور نہ ہی کرپشن یا اقربا پروری کو برداشت کیا جائے گا