بھارت کا کمبھ میلہ: 50 لاکھ ہندو یاتریوں کی شرکت، 40 کروڑ افراد کی شرکت کی توقع

بھارت کا کمبھ میلہ: 50 لاکھ ہندو یاتریوں کی شرکت، 40 کروڑ افراد کی شرکت کی توقع

الہٰ آباد: بھارت کے مشہور کمبھ میلے کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جو ہندو عقیدے کے مطابق گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر منعقد کیا جاتا ہے۔

 یہ میلہ ہندو مذہب کا سب سے بڑا اجتماع مانا جاتا ہے اور ہندو عقیدے کے مطابق، یاتری ان دریاوں کے سنگم میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق میلے کے آغاز پر تقریباً 50 لاکھ ہندو یاتریوں نے مقدس دریاؤں میں ڈبکی لگائی۔ میلے میں کل 40 کروڑ افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے، جو اسے دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں شامل کرتا ہے۔ اس میلے کو 12 سال بعد منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ 4 ہزار ہیکٹر کے علاقے میں سجایا گیا ہے، جو اگلے مہینے 26 فروری تک جاری رہے گا۔

اس میلے سے اتر پردیش کی ریاست کو 2 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی ہونے کی توقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدیتیہ ناتھ نے بتایا کہ اس میلے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا عارضی شہر قائم کیا گیا ہے، جس میں 50 لاکھ سے 1 کروڑ یاتریوں کی گنجائش ہوگی۔یہ میلہ ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے اور ہندو عقائد کے مطابق اس موقع پر دریائے گنگا میں نہانے سے گناہ دھل جاتے ہیں اور جنت کا راستہ کھلتا ہے۔