فیکٹ چیک: لاس اینجلس کی آتشزدگی سے بچ جانے والے گھر کی وائرل تصاویر کی حقیقت

فیکٹ چیک: لاس اینجلس کی آتشزدگی سے بچ جانے والے گھر کی وائرل تصاویر کی حقیقت

لاس اینجلس کی حالیہ خطرناک آتشزدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک گھر اس آتشزدگی سے بالکل محفوظ رہا ہے۔

یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے مختلف کیپشنز کے ساتھ وائرل ہو گئی، جس میں بعض افراد نے اسے مختلف عقائد کے ساتھ جوڑتے ہوئے شائع کیا تھا۔ کچھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ خبر ’’الجزیرہ‘‘ جیسے معتبر ذرائع سے آئی ہے۔تاہم فیکٹ چیک کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ تصویر دراصل دو سال قبل اگست 2013 میں ہوائی میں ہونے والی آتشزدگی سے تعلق رکھتی ہے، نہ کہ حالیہ لاس اینجلس کی آتشزدگی سے۔ گوگل ریورس امیج سرچ کے مطابق یہ تصویر ہوائی کے لاہینا کی مشہور ہائی اسٹریٹ کے ایک گھر کی ہے، جو آتشزدگی کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے درمیان محفوظ رہا تھا۔

شیئر کریں: