نیو ایئر نائٹ پر تین رائفلیں، تین پمپ ایکشن اور 23 پستول کے ساتھ سینکڑوں گولیاں برآمد ، آتش بازی پر مقدمات
لاہور‘کراچی (کرائم رپورٹر‘آئی این پی ) لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مختلف علاقوں سے 65 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، جبکہ آتش بازی کرنے پر متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 29 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان کے قبضے سے تین رائفلیں، تین پمپ ایکشن اور 23 پستول کے ساتھ سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ۔ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچیاں اور خواتین بھی شامل ہیں تاہم مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 56 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی،گولیمار، فائیواسٹار اور نیوسبزی منڈی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی فائرنگ سے شہری زخمی ہوئے۔ادھرحیدر آباد میں بھی سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد جبکہ نواب شاہ میں 2 افراد زخمی ہوئے