ویب ڈیسک: سعودی عرب کی وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ نے کھانے پینے کے شعبے میں صحت اور حفاظت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے قواعد و ضوابط کے تحت بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔
ان میں فوڈ آؤٹ لیٹس اور غیر مجاز مقامات پر سگریٹ نوشی پر 5,000 ریال کا سب سے بڑا جرمانہ شامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق، نئے اقدامات کا مقصد صارفین کا تحفظ، خوراک کی تیاری میں شفافیت اور صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
کھانے کی تیاری کے دوران ورکرز کا چہرے کا ماسک نہ پہننا یا سر نہ ڈھانپنا پر 1,000 ریال جرمانہ ہوگا۔
فوڈ ڈیلیوری ورکرز جو سرکاری کمپنی کی وردی نہیں پہنیں گے، انہیں 500 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ورکرز جو دورانِ کام ناک یا منہ کو چھوتے یا تھوکتے ہوئے پکڑے گئے، ان پر 2,000 ریال تک جرمانہ ہوگا۔
صارفین کو فروزن جوس کو تازہ بنا کر پیش کرنے کا دعویٰ کرنے والے کاروبار پر 1,000 ریال جرمانہ عائد ہوگا۔
غیر مجاز جگہوں پر سگریٹ نوشی کرنے والوں پر 5,000 ریال کا بھاری جرمانہ ہوگا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خوراک کی تیاری اور فراہمی میں عالمی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں اور صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔