بھارتی ٹیم میں محمد شامی کی واپسی، انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔محمد شامی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے باہر تھے۔شامی کو ا?سٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران واپسی کی امید تھی لیکن بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے بالاخر ان کی بحالی کی وجہ سے شامل نہیں کیا تھا۔فاسٹ بولر نے سید مشتاق علی ٹرافی میں فٹنس ثابت کی اور ٹیم میں جگہ بنائی۔سوریا کمار یادیو ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اکشڑ پٹیل کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔