انگلینڈ کا اعلان، ایشیز اسکواڈ کے7کھلاڑ ی ڈراپ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے انگلش ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس میں ایشیز اسکواڈ کے7کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے۔انگلش ٹیم میں ایمیلیوگے اور جیمز ریو نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ریحان احمد اور اولی رابنسن 2024 کے بعد پہلی بار واپس آئے۔لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بین سٹوکس کریں گے۔