انگلینڈ کا بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر گس اٹکنسن انجری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 جون سے کھیلا جائے گا۔بین اسٹوکس بھارت کے خلاف انگلش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔شعیب بشیر، برائیڈن کارس، ہیری بروک، جیکب بیتھل اسکواڈ میں شامل ہیں، سیم کک، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔جیمی اسمتھ، جوش ٹنگ اور کرس ووکس بھی 14 رکنی اسکواڈ میں موجود ہیں۔