لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ ''واہگہ ہیریٹیج کوریڈور'' کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے-قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر (زیرو لائن) تک تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے-13 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر اب تک 28 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں-لاکھوں شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک کو اطراف سے وسیع کیا جارہا ہے-دورویہ ٹورزم شاہراہ 68 فٹ چوڑی ہے جس کے دونوں اطراف 20 فٹ چوڑی سروس روڈز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں- 22کلومیٹر سے زائد طویل آر سی سی ڈرینج سسٹم، 10 کلومیٹر آرائشی دیوار کی تعمیر کے علاوہ جدید سولر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں-جنوری میں شروع ہونے والا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے