محکمہ اوقاف اپنے مقررہ بجٹ ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایوان ِ اوقاف میں، سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیرِ صدارت منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران میں سووینئرز تقسیم کیے گئے، اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ محکمانہ تعمیر و ترقی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، محکمہ اوقاف کے افسران و اہلکار اپنے چارٹر کے مطابق اپنے فرائض شفافیت، محنت اور دیانتداری سے سر انجام دے رہے ہیں، محکمے کے سالانہ محصولات ِ زَر میں بہت بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)میں محکمہ اوقاف اپنے مقررہ بجٹ ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔