مبشر رحمن چودھری نے 2400ووٹ حاصل کیے ،میاں شرجیل سینئر نائب صدر کی سیٹ جیٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور بار انتخابات تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیاپی ٹی آئی سینیٹر حامد خان کے گروپ کے حمایت یافتہ مبشر رحمن واضح برتری حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور بار کے سالانہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ہفتہ کے روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیاچیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے مبشر رحمن نے صدر کے الیکشن میں فتح حاصل کر لی۔ صدر کے امیدوار مبشر رحمن چودھری صدر منتخب ہوئے انہوں نے 2400ووٹ حاصل کیے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر امید وار میاں شرجیل کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح سیف الموک کھوکھر نائب صدر، ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر وقاص اسلم کاہلوں اور کینٹ کی نشست پر افلاطون جھکڑ نائب صدور کامیاب قرار پائے جبکہ نصیر بھلہ جنرل سیکرٹری، ملک شرجیل سیکرٹری، سجاعت علی جوائنٹ سیکرٹری، اعجاز گجر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔