مسابقتی کمیشن نے ادویات کے شعبے میں چھ تجارتی معاہدوں کو مشروط رعایت دیدی

اسلام آباد (آئی این پی )مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی )نے مالی سال 2024-25 کیلئے ادویات کے شعبے میں چھ مختلف تجارتی معاہدوں کو مشروط رعایت دے دی  ۔ یہ رعایت کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 5 کے تحت دی گئی   ہے ۔کمیشن کے مطابق، یہ رعایتیں مخصوص تجارتی معاہدوں میں موجود کچھ پابند شقوںجیسے کسی مخصوص علاقے میں کام کی اجارہ داری اور ایک دوسرے سے مقابلہ نہ کرنے کی شرائطپر دی گئی ہیں، جو عام طور پر ایکٹ کی دفعہ (4  ممنوعہ معاہدات)  کے تحت ممنوع تصور کی جاتی ہیں