بنوں :غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل

دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، ایس ایچ او 
بنوں(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔بنوں کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع کولئی پالس کوہستان کے دورافتادہ علاقے برپارو میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔