باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر (بیٹی ) ماریہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا
لاہور ( کرائم رپورٹر)پراسیکیوٹرجنرل فرہاد علی شاہ کی جانب سے ڈکلیئرڈ ہائی پروفائل مقدمہ جس میں ٹوبہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر (بیٹی ) ماریہ بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا میں ٹرائل مکمل ہو گیا، 2 مجرموں کو موت اور ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کا کیس ثابت ہونے پر ملزموں محمد فیصل اور عبد الستار کو سزا سنائی۔