غیرت کے نام پر لڑکا،لڑکی قتل

ماروبھٹیاں میں تین روز قبل لاپتا لڑکے اورلڑکی کی تشدد زدہ لاشیں مل گئیں، مقتول نوجوان کے اہلخانہ کا ٹاوری برادری پر قتل کاالزام
چنیوٹ (خصوصی رپورٹ) چنیوٹ میں غیرت کے نام پر ایک لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کی حدود مارو بھٹیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سے 3روز سے لاپتا لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، گذشتہ روز مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے ٹاوری برادری پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکے کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے لاش برآمدگی کا مطالبہ کیا تھا۔