نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں ہندو مذہبی کمبھ میلا آج پیر سے شروع ہوگا جس کو دنیا کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندو مذہب کے اس مقدس تہوار کو انسانوں کا سب سے بڑا اجتماع اس وجہ سے سمجھا جاتا ہے کہ یہ مذہب، روحانیت، سیاحت اور بڑی تعداد میں لوگوں یا ہجوم کے لیے انتظامی معاملات سنبھالنے کی علامت ہے۔ریاست اتر پردیش کے شمالی شہر پریاگ راج میں اس میلے کے چھ ہفتوں کے دوران 400 ملین یا 40 کروڑ سے زیادہ افراد تین مقدس دریاں، گنگا، جمنا، اور افسانوی و غیر مرئی سرسوتی کے سنگم پر مقدس ڈبکی لگائیں گے۔