مہا کمبھ تہوار:بھارت میں 300 کلومیٹر تک ٹریفک جام

صرف 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں10 سے 12 گھنٹے لگ رہے ہیں:شہری
    نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارت میں 300 کلومیٹر لمبے ٹریفک جام میں پھنسے شہری رل گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہا کمبھ تہوار میں جانے والے ہزاروں افراد ٹریفک جام میں پھنس گئے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام 300 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے جس میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دور دور تک دکھائی دیں۔مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق شدید ٹریفک کے باعث گاڑیوں کو پریاگ راج جانے والے راستے پر جانے سے روک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک جام 200 سے 300 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، جس کی وجہ سے آج پریاگ راج کا سفر کرنا ناممکن ہے۔