لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، جو نزدیکی پٹرول پمپ کے قریب تھا۔
ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھر کے ایک حصے میں گارمنٹس اور پلاسٹک میٹریل کا گودام بھی موجود تھا، جس کی وجہ سے آگ کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ تھا۔ریسکیو ٹیمیں اور امدادی عملہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہیں، اور مقامی لوگوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔