گلبرگ کے انڈیگو ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

گلبرگ کے انڈیگو ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حسین چوک کے قریب انڈیگو ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام نے کارروائی کے دوران صورتحال کو مزید پھیلنے سے روکا اور ممکنہ بڑے نقصان سے عمارت کو بچا لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق انڈیگو ہوٹل میں اس سے قبل بھی آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے، جس کے بعد حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔