لاہور(آئی این پی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا۔پی پی ایس سی حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں سٹینوگرافر کی 3 آسامیوں کے لیے ایک امیدوار انگلش ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پایا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں سٹینوگرافر کی 18 آسامیوں کے لیے 8 امیدوار انگلش ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں