ادا شدہ سرمایہ 8 اعشاریہ 4 ارب رہا ، آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست
کراچی(خصوصی رپورٹ)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے جنوری 2026 کے دوران 3,881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی، اس مہینے میں رجسٹر ہونے والی 82 نئی کمپنیوں میں چین، امریکا، افغانستان، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، پالا ئو، جنوبی افریقہ، البانیہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائشیا، جنوبی کوریا، سپین اور یوکرین کے سرمایہ کاروں کی جانب سیغیرملکی سرمایہ کاری بھی شامل رہی۔ ان رجسٹریشنز میں سے 99 اعشاریہ 9 فیصد ایس ای سی پی کے ایزی فائل سسٹم کے ذریعے آن لائن مکمل کی گئیں۔نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 8 اعشاریہ4 ارب روپے رہاجسکے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد بڑھ کر 283,540 ہو گئی۔پنجاب میں سب سے زیادہ 1,998 کمپنیوں (52 فیصد)کی رجسٹریشن ہوئی، اسکے بعد اسلام آباد میں 747 (19 فیصد)،سندھ میں 601 (15 فیصد)، خیبر پختونخوا میں 343 (9 فیصد)، گلگت بلتستان میں 127 (3 فیصد)اور بلوچستان میں 65(2 فیصد)کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔کمیشن تجزیے کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست رہے جہاں 729 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔