چک امرو (خصوصی رپورٹ) ٹریفک حادثے میں زخمی والدین کا اکلوتا بیٹا چل بسا ،گزشتہ دنوں نارووال روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے تین نوجوان زخمی ہوئے جن میں حافظ انس موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو کو نازک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا جن میں سے ماں کا اکلوتا بیٹا زین موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد توڑ گیا۔