ماں کے انتقال کی خبر سن کر بیٹا چل بسا

 اقبال رفیق کپڑے کا بزنس کرتا تھا ، صدمے سے چل بسا، ماں بیٹے کا جنازہ اٹھنے پر علاقے میں کہرام 
دیپالپور(خصوصی  رپورٹ)ماں کے انتقال کی خبر سن کر بیٹا بھی چل بسا، ایک وقت ماں بیٹے کا جنازہ اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلی لکھا کے رہائشی کپڑے کا بزنس کرنے والے اقبال رفیق رحمانی کی والدہ انتقال کر گئیں جس کی اطلاع اقبال رفیق رحمانی کو دی گئی تو اس صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے اقبال رفیق بھی انتقال کر گیا ایک ساتھ دو جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔