لیہ، 4 سالہ بچہ سیوریج گڑھے میں گر کر جاں بحق

 رفیق آباد میں بچے کے والد نے گھر کے باہر سیوریج کا گڑھا بنایا ہوا تھا 
لیہ(آئی این پی )پنجاب کے ضلع لیہ میں گھر کے باہر بنے سیوریج کے گڑھے میں 4 سال کا بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق  رفیق آباد میں بچے کے والد نے گھر کے باہر سیوریج کا گڑھا بنایا ہوا تھا جس میں چار سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد گڑھے کو مٹی ڈال کر بند کر دیا گیا ہے۔