کھلی کچہری میں شکایت پر ایکشن ، پٹواری اور قانونگو معطل

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع آ فاروق نے چیچہ وطنی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران بزرگ شہری محمد یعقوب کی شکایت پر فوری کارروائی کی،شکایت میں متعلقہ پٹواری اور قانونگو کی جانب سے غلط قبضے کی رپورٹ پیش کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔ موقع پر معائنہ اور تفصیلی جانچ کے بعد پٹواری ولید رحمان اور قانونگو محمد سلیم کی غلط رپورٹ پیش کرنے کی تصدیق ہوئی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔