ڈی سی پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار

پشاور(خصوصی رپورٹ ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ جن لوگوں نے فائرنگ کی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ہم سکیورٹی کے حوالے سے امن کے نفاذ کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، جن شرپسندوں نے یہ حرکت کی وہ امن کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اور ناکام ہوئے، کچھ شر پسند گرفتار ہوئے، دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے شرپسند تھے، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جو گرفتار ہے ان کا تعلق کس سے ہے نہیں بتا سکتا، ابھی کوئی اور واقعہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔