ترکیہ کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ، ارکان کی ایک دوسرے پر لاتوں ،گھونسوں کی بارش

اپوزیشن جماعتوں نے  آکن گرلگ کی تقرری پر  سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا‘ایک دوسرے کے یگریبان پکڑلئے
انقرہ(آئی این پی )ترکیہ میں  آکن گرلگ کی بطور  وزیرانصاف تقرری کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی،اپوزیشن جماعتوں نے  آکن گرلگ کی تقرری پر  سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا اور بعض ارکان دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن اراکین نے آکن گرلگ کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی اور موقف اختیار کیا کہ ان کی تقرری متنازع ہے۔