سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ‘ پی ٹی آ ئی کے تین ارکان کی رکنیت معطل

ڈپٹی چیئرمین نے  پی ٹی آئی کے اارکان  عون عباس، ہمایوں مہمند، فلک ناز چترالی کو رواں سیشن کے لئے معطل کردیا

اسلام آباد(آ ئی این پی )سینیٹ     اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا  منگل کو بھی  جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیرائو کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفی اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے، ڈپٹی چیئرمین نے  پی ٹی آئی کے  تین اراکین عون عباس، ہمایوں مہمند، فلک ناز چترالی کو رواں سیشن کے لیے معطل کردیا۔قائم مقام چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3 ممبران نے غلط باتیں کیں، 3 ممبران کی رکنیت معطل کرسکتا ہوں لیکن نہیں کروں گا، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو موخر کرتاہوں، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل آرٹیکل 74 سے اختلاف رکھتا ہے، جب تک بل پر قانونی آئینی معاملہ طے نہیں ہوتا تب تک بل موخر ہوگا۔