ٹرین کا کپلر نکلنے کے باعث بوگیاں علیحدہ ہوگئیں‘ انجن آگے نکل گیا جو کئی گھنٹے بعد واپس
گھوٹکی (آن لائن)سندھ کے شہر گھوٹکی میں محمد پور کے قریب پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق پاکستان بزنس ٹرین کراچی جارہی تھی۔حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کا کپلر نکلنے کے باعث بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ انجن واپس آرہا ہے، کپلر لگا کر ٹرین جلد روانہ کردی جائے گی۔