اوباڑو کے قریب مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں الگ ہوگئیں

اوباڑہ(آئی این پی )اوباڑو کے قریب ڈہرکی میں مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ چلتی ٹرین کی بوگیاں کھل گئیں، بوگیوں کے کھلنے کا ڈرائیور کو بھی پتہ نہ چل سکا،میرپورماتھیلو میں ٹرین پہنچی تو ریلوے ملازمین نے ڈرائیور کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی مال بردار ٹرین ڈہرکی واپس پہنچی