میاں چنوں:چلتی مال گاڑی کی متعدد بوگیاں انجن سے ہی الگ ہو گئیں

میاں چنوں(خصوصی رپورٹ)میاں چنوں میں مہر آباد کے قریب چلتی مال گاڑی کی متعدد بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں ،واقعے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر متاثر ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ مال گاڑی یوسف والا پاور پلانٹ کیلئے کوئلہ لے کر جا رہی تھی کہ مہر آباد کے قریب اچانک متعدد بوگیاں ٹرین کے انجن سے الگ ہو گئیں۔ اطلاع پر ریلوے حکام اور تکنیکی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا، آخری اطلاعات تک ٹریک کو بحال کرنے اور بوگیاں دوبارہ جوڑنے کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بوگیاں انجن سے الگ