ڈونلڈ ٹرمپ کا سی این این سے صحافی نتاشا برٹرینڈ کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سے صحافی نتاشا برٹرینڈ کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔نتاشا برٹرینڈ نے امریکی صدر کے ایران میں اہم جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے بیان کی نفی کی تھی،دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے صدر ٹرمپ کودوٹوک جواب دیتے ہوئے نتاشا برٹرینڈ کو نوکری سے برخاست کرنے سے صاف انکار کردیا،کہا100فیصد نتاشا برٹرینڈ اور ان کے ٹیم کے پیچھے کھڑے ہیں۔