مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا:گورنر سندھ

ایرانی انقلاب عوام کی امنگوں کے مطابق برپا ہوا ‘ایران نے خود کو منوایا اور ترقی کی:کامران ٹیسوری 
کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ایران کے 47 ویں یومِ انقلاب اور قومی دن کی تقریب کے موقع پر قونصل خانے میں خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی انقلاب عوام کی امنگوں کے مطابق برپا ہوا اور ایران نے خود کو منوایا اور ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانا وقت کی ضرورت ہے، بینکنگ چینلز کو فعال بنا کر تجارتی روابط کو فروغ دیا جائے گا