4 سال ملک پر حکومت کی گئی لیکن شہر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی‘ اب عوام کسی فراڈیئے کو ووٹ نہ دیں، پنجاب حکومت صوبے کی قسمت بدل دے گی:میانوالی میں جلسہ سے خطاب
پاکستان میں پہلا سرکاری آٹزم سینٹر قائم ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں‘آٹزم سینٹر میں ایک ہی چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج کی تمام سہولتیں موجود ہیں: وزیر اعلی کی تقریب میں گفتگو
میانوالی‘لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی اداروں کے قیام کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اب میانوالی کے عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر فراہم کرے گی اور اب کسی کو اپنے حقوق کے لیے بھیک نہیں مانگنی پڑے گی۔ میانوالی میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میانوالی کے نوجوانوں اور عوام کے لیے درج ذیل بڑے منصوبوں کی خوشخبری سنائی۔ شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل کالج، زرعی کالج اور لا کالج کا قیام، میانوالی میں دل کا
ہسپتال بنانے کا اعلان اور فالج کے مریضوں کے لیے لاکھوں روپے کے مفت علاج کی فراہمی،شہر کے لیے گرین بس سروس کا تحفہ اور کسانوں کو پانچ سال کے لئے زرعی ارضی لیز پر دینے کا بھی وعدہ کیا ۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں سابقہ دورِ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا میانوالی کے نام پر 4 سال ملک پر حکومت کی گئی لیکن شہر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ اب عوام کسی فراڈیے کو ووٹ نہ دیں، کیونکہ پنجاب حکومت 3 سال میں صوبے کی قسمت بدل دے گی‘دریں اثناء وزیراعلی نوازشریف نے کہا ہے پنجاب بھر میں 20ہزار سے زائد سپیشل بچوں کا علاج اورسرجری کرکے نارمل زندگی بحال کی گئی۔آج اللہ کے فضل و کرم سے پہلا آٹزم سکول بنا دیکھ کر دل خوشی سرشار ہوگیا۔آٹزم سینٹر میں ایک ہی چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔آٹزم سینٹر میں دستیاب سہولتیں کسی معجزے سے کم نہیں۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ ایک سال پہلے یہاں خالی زمین تھی آج اللہ کے فضل و کرم سے پہلا آٹزم سکول بنا دیکھ کر دل خوشی سرشار ہوگیا۔ عالمی معیار کے مطابق آٹزم سینٹر میں ایک ہی چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔ پاکستان ہی نہیں آٹسٹک بچوں کیلئے دنیا بھر میں شاید ایک ہی چھت تلے ایسی سہولتیں میسر نہیں ہوں گی۔