مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف

مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، اور اگر ایسا کوئی خط ملا بھی تو وہ اسے نہیں پڑھیں گے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہی۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ملک ایک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مزید آگے لے کر جانا ہے اور تمام ادارے اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ان کے اس بیان کو موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ملک میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔