سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کوئی خط نہیں لکھا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے، وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔اس سے قبل، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے اور ان کے اس خط کے جواب کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کے خط کو ابھی تک نہیں دیکھ پائے اور نہ ہی انہوں نے اس کا مطالعہ کیا۔ اس کے باوجود، انہوں نے اس بات کی تردید نہیں کی کہ عمران خان نے خط لکھا تھا۔
بانیٰ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام اطلاعات درست نہیں اور عمران خان کی طرف سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا۔