مظفر آباد (خصوصی رپورٹ)آزاد کشمیر جموں وکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِاعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔سردار تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔ عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔واضح رہے کہ 2023میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہوگئی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔سپریم کورٹ نے بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔