گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے لاہور،سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں نئی جیلیں بنیں گی،آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت سے ایک ارب مانگ لیے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی۔، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی۔اس سلسلے میں انہوں نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتداء میں ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب سب سے بڑی 10ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی۔ لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہیں، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ جلد حل کریں گے، آبادی میں اضافہ کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔