شیر افضل مروت پارٹی سے نکال دیا

عمران خان نے شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا، ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، انہیںپارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شیرافضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پررہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل پر برہمی کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیرافضل مروت سے بطور ایم این آیاستعفیٰ مانگا جائے گا۔اب  پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو  پارٹی سے نکال دیا اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے انہیں نکالنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے شیر افضل مروت کے شوکازکے جواب کاجائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرشیرافضل مروت کوپارٹی سے نکال دیا۔