شیر افضل مروت پارٹی کے اندر غدار

میرے خلاف جماعت کے اندر منافق لوگ ہیں،پارٹی کے اندر غدار نہ ہوتے تو بانی رہا ہو جاتے: ایم این اے 
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں۔میرے خلاف جماعت کے اندر منافق لوگ ہیں۔پارٹی کے اندر غدار نہ ہوتے تو بانی رہا ہو جاتے۔اسٹیبلشمنٹ نے اپنے لوگوں کو جماعت میں بٹھایا ہوا ہے۔35 وفادار لوگوں نے حلف دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے وفادار رہیں گے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت کے اندر منافقوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے ۔